حریم شاہ نے آج جہانگیر ترین کی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے دی

اُردو وائر  |  Aug 31, 2023

متنازع ٹک ٹوکر حریم شاہ ثبوت کے طور پر مبینہ ویڈیوز اور آڈیو ریکارڈنگز کے ساتھ سیاست دانوں پر حملہ کرتی رہتی ہیں، ان کا حالیہ زور پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین پر ہے۔ علیم خان کے ساتھ مل کر ترین نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

حریم شاہ نے ایک بار پھر تحریک پاکستان کے سربراہ جہانگیر ترین کی آج شام 6 بجے ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے کر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ماضی میں بیھ حریم شاہ نے مبینہ ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو ناراض کیا ہے- جیسے کہ حریم شاہ نے شہباز شریف کی ویڈیو لیک کی تھی یا پھر ایسی خاتون کی جو کیپٹن صفدر کی دوسری بیوی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔

لیکن اب حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنی اور مسٹر جہانگیز ترین کی ایک تصویر شائع کی جس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ خان صاحب کی مخالفت کرنے والے آہستہ آہستہ بے نقاب ہوں گے۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حریم شاہ ویڈیو لیک کرنے کی ایک تاریخ رکھتی ہیں اسی لیے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان حریم شاہ کے ایسے دعوے جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں-

یہ بات مشہور ہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی انتظامیہ کے تحت بہت سی حکومتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے نمایاں رہیں۔ جب وہ سرکاری دفاتر میں موجود ہوتی تھیں تو انہیں باقاعدگی سے حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ بات چیت میں مشغول دیکھا جاتا تھا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More