مذاکرات صرف جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہیں، یورینیم کے ذخائر پر کوئی بات نہیں ہوئی: ایرانی وزارت خارجہ

بی بی سی اردو  |  May 22, 2026

ایران کا کہنا ہے کہ فی الحال مذاکرات کا مرکز صرف لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے پر ہے اور میڈیا میں کیے جانے والے دعوے، بشمول افزودہ موادمحض میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران سے افزودہ یورینیم لے کر اسے تباہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے حوالے سے 'کچھ مثبت اشارے' موجود ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ تہران میں ملاقات کی ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف سنیچر یعنی 23 مئی سے بیجنگ کا دورہ کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان خیبر پختونخوا میں مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جن میں مزید 23 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مذاکرات صرف جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہیں، یورینیم کے ذخائر پر کوئی بات نہیں ہوئی: ایرانی وزارت خارجہ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More