AFP
جیسے جیسے عید الاضحیٰ کے دن قریب آتے ہیں، مویشی منڈیاں سج جاتی ہیں اور قربانی کے جانور خریدنے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے۔
ایسے میں کئی جانور اپنی قیمت تو کئی اپنے سائز اور جسمانی خصوصیات کی وجہ سے خاصے مشہور بھی ہو جاتے ہیں۔
بنگلہ دیش میں بھی آج کل قربانی کا ایک جانور اپنے نام کی وجہ سے بہت مشہور ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنہری بالوں والے اس البینو بھینسے کو اس کے بالوں کی وجہ سے ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اس جانور کے 37 برس کے مالک ضیا الدین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نے 700 کلو گرام کے اس بھینسے کو اس کے بالوں کی وجہ سے امریکی صدر کا نامدیا۔
دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب ضلع نارائن گنج میں اپنے فارم پر ضیا الدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے چھوٹے بھائی نے یہ نام اس کے غیر معمولی بالوں کی وجہ سے رکھا۔‘
ضیا الدین نے مزید بتایا کہ مئی کے مہینے میں مسلسل لوگ اس جانور کو دیکھنے کے لیے آتے رہے۔
AFP
انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بھینسے اور صدر ٹرمپ کے درمیان واحد مماثلت صرف بالوں تک محدود ہے۔
ضیا الدین کے مطابق اس بھینسے کو دن میں چار بار نہلایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی اکثریت آبادی مسلمان ہے اور دنیا بھر کی طرح اس ماہ کے آخر میں یہاں مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ منایا جائے گا۔
ضیا الدین نے مزید کہا کہ ہر وقت ہجوم کی وجہ سے اسبھینسے کا وزن کم ہونے لگا، جس کے بعد انھیں عوامی نمائش پر پابندی عائد کرنا پڑی لیکن اس کے باوجود، بچے اب بھی اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دروازوں کے بیچ سے جھانکتے رہتے ہیں۔
AFP
فیصل احمد ان لوگوں میں شامل تھے جو اس بھینسے کے قریب جا سکے اور اس کی تصاویر بنانے میں کامیاب رہے۔
فیصل احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’واقعی اس بھینسے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مماثلت ہے۔‘
وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے پانچ افراد کے ساتھ اس کو دیکھنے آئے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا بھانجا صرف ’ڈونلڈ ٹرمپ‘ کو دیکھنے کے لیے ایک گھنٹے کشتی کا سفر کر کے آیا۔
اگرچہ یہ بھینسا سوشل میڈیا پر سٹار بن چکا ہے لیکن وہ واحد جانور نہیں جسے کوئی نام دیا گیا ہو۔
اس کے ساتھیوں میں شامل ایک بیل کا نام ’طوفان‘ ہے، ایک بڑے سائز کے جانور کا نام ’فیٹ بوائے‘ جبکہ ایک نرم مزاج بیل کا نام ’سویٹ بوائے‘ بھی ہے۔
سنہری بالوں والے ایک بیل کا نام برازیل کے فٹبالر نیمار کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ضیا الدین نے چارے کے پیالے میں منہ مارتے ہوئے اپنے بھینسے کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہوئے کہا کہ ’میں ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد کروں گا لیکن عیدالاضحیٰ کی بنیادی روح ہی قربانی دینا ہے۔‘
مگرمچھوں کو چیر ڈالنے والی شیرنی جس کی موت انتہائی بے بسی کی حالت میں ہوئیسانڈ جس کے وزن نے اسے ذبح ہونے سے بچا لیاگوجرانوالہ کا 314 کلوگرام وزنی ’رستم پاکستان‘ بکرا جس کا دولہا جیسا استقبال ہوا