ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، تہران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید حملے کریں گے: صدر ٹرمپ

بی بی سی اردو  |  May 20, 2026

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'جنگ کے خاتمے کے لیے قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارت کاری کو موقع' دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ 'دشمن کی ظاہری اور خفیہ نقل و حرکت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس نے اپنے عسکری مقاصد بھی نہیں چھوڑے ہیں اور وہ جنگ اور مہم جوئی کے نئے مرحلے کی تلاش میں ہے۔'امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور 'وہ فوری طور پر کھل جانی چاہیے۔'ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اس کی نگرانی میں 26 بحری جہاز باحفاظت آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ایک 'اہم موڑ' پر ہے اور اس وقت جنگ سے امن کی جانب منتقلی کے مرحلے میں ہے تاہم تنازع کا دوبارہ آغاز 'ناقابل قبول' ہوگا۔

ایران کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، تہران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید حملے کریں گے: صدر ٹرمپ

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More