23 شادیاں کرنے والا شخص جو ’خوبصورت عورت دیکھ کر موجودہ بیوی کو طلاق دے کر ایک اور شادی کر لیتا‘

بی بی سی اردو  |  Feb 27, 2026

BBCان کا نام آئزک اڈانو اور عمر 78 برس ہے

ان کی سب سے چھوٹی بیٹی تین ماہ کی ہے جبکہ سب سے بڑی اولاد کی عمر 53 برس ہے۔

ان کا نام ہے آئزک اڈانو اور عمر 78 برس ہے۔ وہ ایتھوپیا کے علاقوں ملاوی، مویالے اورارومیامیں رہتے ہیں۔

انھوں نے جب پہلی شادی کی تو ان کی عمر 23 برس تھی۔ اب گذشتہ 55 برس میں وہ 23 خواتین سے شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے 70 بچے ہیں۔

آئزک پیشے کے اعتبار سے چرواہے ہیں لیکن وہ کوئی غریب شخص نہیں بلکہ جانوروں کے ایک مالدار تاجر ہیں اور ایک وقت میں ان کے پاس 800 جانور تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اونٹ، گائے اور بکریاں پال کر اپنی روزی کماتے ہیں۔

آئزک نے 23 شادیاں ضرور کی ہیں لیکن وہ سب کے ساتھ نہیں رہتے۔ ان کی موجودہ اور سابقہ بیویوں کا تعلق ایتھوپیا کے متعدد قصبوں سے ہے۔

’ایک بیوی کو طلاق دے کر دوسری سے شادی کرتا تھا‘

آئزک ایک بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کرتے تھے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’اگر میں ایک خوبصورت عورت کو دیکھتا ہوں تو اپنی موجودہ بیوی کو طلاق دے کر اس عورت سے شادی کر لیتا ہوں۔‘

Getty Imagesایک وقت میں آئزک کے پاس 800 جانور تھے

اس وقت ان کی تین موجودہ بیویاں ہیں جبکہ ایک بیوی کی حال ہی میں طلاق ہوئی۔

’میں اس وقت تین بیویوں کے ساتھ رہتا ہوں، باقی 19 سے میں نے علیحدگی اختیار کرلی۔‘

ان میں سے کچھ بیویاں خود آئزک سے علیحدہ ہو گئیں اور کچھ سے آئزک اختلافات کے سبب جدا ہو گئے۔

ان کے 70 بچوں میں 36 لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل ہیں۔

آئزک مزید کہتے ہیں کہ ان کے بچوں اور نواسے، نواسوں، پوتے اور پوتیوں کی مجموعی تعداد 279 ہے۔

تاہم اب وہ کہتے ہیں کہ وہ 24ویں شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ہی اب ان کے پاس ماضی جتنے مویشی ہیں۔

ان کے سب سے بڑے بیٹے کا نام ابراہیم جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کا نام دہاب ہے۔

’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے اپنے بچوں کی پرورش کیسے کی۔ میں کچھ قبائل میں بہت معروف شخصیت سمجھا جاتا ہوں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے شادیاں اس لیے زیادہ کیں کیونکہ وہ امیر شخص تھے۔

’میں انھیں ان کی مرضی سے یہاں لے کر آتا ہوں، میرے پاس بہت سارے مویشی، وسائل اور اثاثے ہیں۔‘

ایتھوپیا کے قوانین کے مطابق ایک شخص کا ایک سے زیادہ عورت سے شادی کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ اپنی موجودہ اہلیہ کو طلاق دیے بغیر دوسری شادی کرنے پر پانچ سال قید تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

’خاموش رہ کر میں اُس کی اے ٹی ایم مشین بن گئی‘: مصر میں شوہر اپنی شریک حیات کو نجی تصاویر کے ذریعے کیوں بلیک میل کر رہے ہیں؟’میں 13 برس کی عمر میں حاملہ تھی لیکن اس شخص سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی‘آصف زرداری، ’ضیا کے ایجنٹ‘ اور لیاری: جب بے نظیر بھٹو برقعے میں اپنی شادی کی تیاریاں دیکھنے ککری گراؤنڈ پہنچیںبرطانیہ میں سب سے زیادہ جبری شادیاں پاکستانی برادری میں کیوں ہوتی ہیں؟شادی کے دن ’دلہن‘ کا قتل، خون آلود پائپ اور ہتھیلی پر لکھا ہوا مبینہ قاتل ’ساجن‘ کا نامابوظہبی میں ڈیجیٹل نکاح: دنیا کے کسی بھی کونے سے صرف 218 ڈالر میں شادی ممکن
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More