کراچی: نیپا پل کے قریب افسوسناک حادثہ

اُردو وائر  |  Aug 31, 2023

کراچی میں نیپا پُل کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی٬ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا-

اب تک کی موصولہ رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع نیپا پل کے قریب ایک مسافر بس جی 7 الٹ گئی ہے-

اس حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

افسوسناک واقعہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں بس ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More