چینی کی قیمت مسلسل کیوں بڑھ رہی ہے؟ ہولناک انکشاف

اُردو وائر  |  Aug 31, 2023

شوگر ملز ہر روز چینی کی قیمت میں اضافہ کر رہی ہیں جبکہ حکومت اس سلسلے میں بالکل بےبس نظر آرہی ہے- جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے-

حال ہی میں چینی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے ایک حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق شوگر مافیا چینی کو بیرونِ ملک سستے داموں فروخت کر کے اربوں کا منافع کما رہی ہے- یہاں تک کہ صرف 8 لاکھ ٹن چینی افغانستان کو ایکسپورٹ کی گئی ہے-

ایکسپورٹ کی جانے کے باعث ملک میں چینی کی کمی واقع ہوگئی جس کے بعد ان شوگر ملز نے ملک میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ کر کے کروڑوں روپے کا منافع کمانا شروع کردیا ہے-

اس وقت چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ بتائی جا رہی ہے-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More