کرپٹو ایکسچینج کی ایک غلطی جس نے صارفین کو اربوں ڈالر کے بٹ کوائن کا مالک بنا دیا

بی بی سی اردو  |  Feb 08, 2026

Reuters

جنوبی کوریا کے ایک کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے غلطی سے اپنے صارفین کو 40 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے بٹ کوائن دے دیے جس سے وہ قلیل مدت کے لیے کروڑ پتی بن گئے۔

دراصل کمپنی نے اپنے صارفین کو دو ہزار وون یا (1.37 امریکی ڈالر) کا ایک چھوٹا سا نقد انعام دینے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن جمعہ کے روز انھوں نے دو ہزار وون کے بجائے صارفین کو دو، دو ہزار بٹ کوائنز ٹرانسفر کر دیے۔

بٹ ہمب نامی کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم نے اپنی غلطی کے لیے صارفین سے معذرت کی ہے۔ بٹ ہمب کا کہنا ہے کہ انھیں جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا اور وہ تقریباً تمام کرپٹو ٹوکن واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے غلطی سے بٹ کوائنز ٹرانسفر ہونے کے 35 منٹ کے اندر ہی تمام 695 متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹ سے ٹریڈنگ اور پیسے نکالنے کی صلاحیت محدود کر دی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو غلطی سے بھیجے گئے 620,000 بٹ کوائنز میں سے 99.7 فیصد واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پرانے مگر آزمودہ حربے استعمال کرتے ہوئے کرپٹو مجرموں نے 70 کروڑ ڈالر کیسے چوری کیے؟ایک گھنٹے میں 23 کروڑ ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے غائب: انڈیا میں کرپٹو کرنسی کی سب سے بڑی چوری کا معمہ’دولت کی دیوی‘: چینی خاتون نے فراڈ کے ذریعے اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی کیسے حاصل کی اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی؟ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کا ہدف: حکومت پاکستان اور ٹرمپ خاندان سے منسلک کرپٹو کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعے کے روز بٹ ہمب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس معاملے کا بیرونی ہیکنگ یا سکیورٹی کے کسی مسئلے سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور سسٹم کی سکیورٹی یا کسٹمرز کے اثاثہ جات کے انتظام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔‘

اس واقعے کے بعد سنیچر کے روز جنوبی کوریا کے مالیاتی ریگولیٹر کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اس واقعے کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فنانشل سپروائزری سروس کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا ثبوت ملا تو اس بارے میں باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔

بٹ ہمب کا کہنا ہے کہ وہ ریگولیٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

کمپنی کے سی ای او لی جے وون کا کہنا ہے، ’ہم اس حادثے کو ایک سبق کے طور پر لیں گے اور بیرونی ترقی کی بجائے ’صارفین کے اعتماد اور ذہنی سکون‘ کو ترجیح دیں گے۔‘

اس کے علاوہ کمپنی نے ان تمام صارفین کو 20 ہزار وون (13.66) ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس وقت پلیٹ فارم استعمال کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی ٹریڈنگ فیس معاف کرنے اور دیگر اقدامات کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

بٹ ہمب کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ویریفکیشن کے نظام میں بہتری لائیں گے اور غیر معمولی لین دین کا پتا لگانے کے لیے مصنوعی ذہانت کو بھی متعارف کروائیں گے۔

اس واقعے کے بعد مالیاتی نظام میں سخت ریگولیٹری کنٹرول کی ضرورت پر ایک بار پھر بحث شروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں امریکی بینک سٹی گروپ نے غلطی سے 280 ڈالر کی بجائے 810 کھرب ڈالر ایک صارف کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے تھے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دو ملازمین ٹرانزیکشن ہونے سے قبل اس غلطی کو پکڑنے میں ناکام رہے تھے۔ تاہم بینک کے ایک اور ملازم کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کے بعد بینک نے چند گھنٹوں کے اندر ٹرانزیکشن ریورس کر دی تھی۔

تین ارب ڈالر کے بٹ کوائن کی چوری کی کہانی، جو پوپ کورن کے ڈبے پر ختم ہوئیشمالی کوریا کے ہیکرز نے تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو چوری کیسے یقینی بنائی؟’کرپٹو کی دنیا کو ہلا دینے والا‘ اربوں ڈالر کا فراڈ جس میں ایک ملک کے صدر بھی ملوث ہیںوہ پانچ کرپٹو کرنسیاں جنھیں ٹرمپ ’امریکی ڈیجیٹل ذخیرے‘ کا حصہ بنانا چاہتے ہیںوہ کرپٹو ایپ جس سے ہزاروں افراد اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھےکرپٹو کرنسیجس کی مائینگ سکول کے نیچے زیر زمینڈرینیج کی جگہ کی گئی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More