امریکہ اور انڈیا کے درمیان تجارتی معاہدے کے اعلان پر کانگریس کا طنز: ’مودی پر ٹرمپ کا دباؤ واضح ہے‘

بی بی سی اردو  |  Feb 03, 2026

Getty Imagesٹرمپ نے کہا کہ انڈیا امریکی مصنوعات کے لیے تجارتی رکاوٹوں کو کم کر کے صفر کرے گا اور روسی تیل خریدنا روک دے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت انڈین مصنوعات پر تجارتی محصولات یعنی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کیا گیا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ انڈیا امریکی مصنوعات پر تجارتی رکاوٹوں کو کم کر کے صفر کرے گا اور روسی تیل خریدنا بند کر دے گا۔ امریکہ نے دلی پر روسی تیل خریدنے پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جسے ختم کر دیا جائے گا۔

یہ پیشرفت انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت دو دہائیوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد تاریخی ’زیرو ٹیرف‘ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مودی نے ایکس پر لکھا کہ انھیں امریکہ کے ساتھ معاہدے پر ’خوشی ہوئی ہے۔‘

کیا پاکستان کی امریکہ پالیسی واقعی کامیاب رہی ہے؟پاکستان کو ملنے والی امریکی فوجی امداد جس نے انڈیا کو روسی ہتھیاروں کی جانب راغب کیاامریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے انڈیا کو کیا فائدہ ہو گا؟

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ گذشتہ صبح ان کی مودی سے تجارت اور یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

ٹرمپ نے لکھا کہ مودی نے 'روسی تیل کی خریداری روکنے امریکہ کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر وینزویلا سے کہیں زیادہ تیل خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔'

ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے مودی کی درخواست پر فوراً تجارتی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت انڈین مصنوعات پر ٹیرف کم کیے جائیں گے اور امریکی مصنوعات کو جن تجارتی رکاوٹوں کا سامنا ہے انھیں بھی ختم کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی نے توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت اور کوئلے سمیت 500 ارب ڈالر زیادہ مالیت کی امریکی مصنوعات خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔

امریکہ اور انڈیا کے درمیان تجارتی تعلقات اُس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب اگست میں امریکہ نے انڈیا کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیے تھے، جو کہ ایشیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ تھے۔ اس کے بعد روسی تیل کی خریداری سے منسلک 25 فیصد اضافی ٹیرف کی سزا کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ معاہدے کے حصے کے طور پر روسی تیل سے منسلک یہ اضافی ٹیرف ختم کر دیے جائیں گے جبکہ دیگر ٹیرف کو کم کر کے مجموعی شرح 18 فیصد تک لائی جائے گی۔

مودی نے ایکس پر لکھا ہے کہ انڈیا کے 1.4 ارب عوام ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Getty Imagesمبصرین کے مطابق سرجیو گور کے دلی پہنچنے کے بعد ’معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھے ہیں‘

انھوں نے مزید کہا کہ 'جب دو بڑی معیشتیں اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریتیں مل کر کام کرتی ہیں تو یہ نہ صرف ہمارے عوام کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ باہمی تعاون کے بے پناہ مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔'

ٹرمپ کے ٹیرف نافذ ہونے کے بعد انڈیا کی امریکہ کو برآمدات میں نمایاں کمی آئی تھی۔

دلی کے حکام اُن ممالک کے ساتھ شراکت داری تلاش کر رہے ہیں جو ٹرمپ کے ٹیرف کا سامنا کر رہے ہیں۔

گذشتہ ہفتے انڈیا اور یورپی یونین نے ایک فری ٹریڈ معاہدے کا اعلان کیا جو انڈیا اور یورپی یونین کے 27 ممالک کے درمیان تقریباً تمام مصنوعات پر ٹیکس کم کرے گا کیونکہ دونوں فریق امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مضبوط ہونا چاہتے ہیں۔

اس معاہدے کو یورپی کمیشن کی صدر نے 'تمام معاہدوں کی ماں' قرار دیا تھا۔ یورپی یونین کے مطابق 2032 تک انڈیا کو یورپی برآمدات کو دگنا کیا جائے گا۔

پینجیا پالیسی کے بانی اور تجزیہ کار ٹیری ہینز نے واشنگٹن-دلی معاہدے کو 'ان لوگوں کے لیے جواب' قرار دیا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین تجارت کے معاملے میں امریکہ سے آگے نکل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں توقع ہے کہ امریکی مارکیٹس اس معاہدے کا 'خیرمقدم' کریں گی۔

امریکی چھوٹے کاروباروں کے 800 ارکان کے اتحاد 'وی پے دی ٹیرفس'نے اس اعلان پر تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے پہلے امریکی درآمد کنندگان انڈیا کی مصنوعات پر اوسطاً 2.5 فیصد ڈیوٹی ادا کرتے تھے۔

اس تنظیم کے ڈائریکٹر ڈین انتھونی نے کہا کہ 'یہ معاہدہ وہ شرح طے کرتا ہے جو ایک سال پہلے ادا کی جانے والی رقم سے چھ گنا زیادہ ہے۔ یہ کوئی ریلیف نہیں بلکہ ایک مستقل ٹیکس ہے جو طویل عرصے تک برقرار رہے گا۔'

ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر دلی کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں معمولی اضافہ ہوا۔

پاکستان ٹرمپ کے’بورڈ آف پیس‘ میں شامل: رُکن ممالک کو کیا اختیارات حاصل ہوں گے؟پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے فوجی تعاون پر انڈیا کو تشویش کیوں؟Getty Imagesامریکی خارجہ پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے ایکس پر لکھا کہ ’مجھے شک ہے کہ مودی نے واقعی روسی تیل کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا ہوگا جیسا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے‘اپوزیشن کا مودی پر ’ٹرمپ کے دباؤ‘ کا دعویٰ

انڈیا میں نئے امریکی سفیر سرجیو گور نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ’جیسا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ صدر ٹرمپ واقعی وزیر اعظم مودی کو اپنا بہت اچھا دوست سمجھتے ہیں۔ آج شام تجارتی معاہدے کی خبر پر میں بہت خوش ہوں۔ امریکہ-انڈیا تعلقات میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔‘

دوسری جانب، اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس اعلان کے بعد کہا ہے کہ ’مودی پر صدر ٹرمپ کا دباؤ صاف نظر آ رہا ہے۔‘

ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے ترجمان جے رام رمیش نے لکھا کہ ٹرمپ نے ’آپریشن سندور کو روکنے کا اعلان بھی واشنگٹن ڈی سی سے کیا۔ انھوں نے انڈیا کی روس اور وینزویلا سے تیل کی خریداری پر بھی واشنگٹن سے ہی اپ ڈیٹ دی تھیں۔ اور اب انھوں نے انڈیا-امریکہ تجارتی معاہدے کا اعلان بھی واشنگٹن سے کر دیا ہے جس کی مکمل تفصیلات کا انتظار ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’وزیر اعظم مودی پر صدر ٹرمپ کا دباؤ صاف دکھائی دیتا ہے۔ مودی اب ان سے پرانے دوستانہ انداز میں گلے ملنے والا سٹائل چھوڑ کر شاید ان سے کچھ فاصلے پر ہیں۔ لگتا ہے کہ اس بار مودی نے دباؤ قبول کر لیا ہے۔ یقیناً یہ ’سب سے بڑا سودا‘ نہیں ہو سکتا۔ واشنگٹن میں صاف نظر آ رہا ہے کہ موگیمبو خوش ہے۔‘

امریکی خارجہ پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے ایکس پر لکھا کہ 'مجھے شک ہے کہ مودی نے واقعی روسی تیل کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا ہوگا جیسا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے۔ البتہ انڈیا نے نومبر میں نئی پابندیوں کے نافذ ہونے کے بعد روسی تیل کی درآمدات میں کمی ضرور کی ہے۔'

انھوں نے مزید کہا کہ سرجیو گور کے 'دلی پہنچنے کے بعد سے معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھے ہیں۔ ہمیں مثبت بیانات، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور اہم کامیابیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ گور، جو صدر کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں، یہاں اصل تبدیلی کے محرک دکھائی دیتے ہیں۔'

مگر انھوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ابھی غیر واضح ہیں۔ جیسے ’کیا امریکہ انڈیا کی روسی تیل درآمدات پر عائد 25 فیصد ٹیرف ختم کرے گا؟ کیا انڈیا زرعی شعبے جیسا حساس سیکٹر کھولے گا؟ اور کیا امریکہ نے کوئی قابلِ ذکر رعایت دی ہے؟‘

کیا ٹرمپ اور مودی کے درمیان خوش کلامی تعلقات میں بہتری لا سکے گی؟ٹرمپ کی بے رخی کے بعد مودی کی نظریں چین پر: بدلتی صورتحال میں انڈیا کے پاس کیا راستے ہیں؟’پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے دوران پانچ طیارے گرائے گئے‘: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ اور کانگریس کا مودی سے سوالٹرمپ، پوتن ملاقات اور انڈیا کا ’انتظار‘: ’لگتا ہے امریکی صدر دلی کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں‘امریکی صدر کی دھمکی، انڈیا کا ’تلخ‘ جواب اور مودی کی مشکل: ’ٹرمپ مسلسل توہین کر رہے ہیں، وزیراعظم زیادہ دیر خاموش نہیں رہیں گے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More