گولڈن ٹیمپل میں کُلّی کرنے پر گرفتاری: ’میں نے وضو کیا اور غلطی سے منھ سے نکلا پانی تالاب میں جا گرا‘

بی بی سی اردو  |  Jan 26, 2026

Social Media Grab

انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھوں کے روحانی مقام ہرمندر صاحب کی بے حرمتی کرنے کے الزام پر ایک شخص کو اترپردیش کے شہر غازی آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سری ہرمندر صاحب امرتسر میں سکھوں کا اعلیٰ ترین روحانی مقام ہے۔ اسے گولڈن ٹیمپل اور دربار صاحب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

غازی آباد کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گیان پرکاش نے بی بی سی کے نامہ نگار روندر سنگھ روبن کو تصدیق کی کہ پولیس نے کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے، جس کے بعد ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے بی بی سی کے نامہ نگار نے امرتسر کے پولیس کمشنر گرپیت سنگھ بھلر سے بھی بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ غازی آباد میں متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور ملزم کو امرتسر لانے کے لیے پولیس کی ٹیم بھجوا دی گئی ہے۔

اس معاملے کی ایف آئی آر امرتسر میں بھی درج کر لی گئی ہے۔

یہ تمام معاملہ ہے کیا؟Social Mediaملزم نے دو بار ویڈیو بیانات جاری کر کے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے

یہ معاملہ ایک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا۔ ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ایک شخص گولڈن ٹیمپل کے پانی کے تالاب میں پاؤں ڈالے بیٹھا ہے اور پھر وہ اسی تالاب سے پانی لے کر کُلی کرتا ہے اور پانی واپس تالاب میں تُھوک دیتا ہے۔

یہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سکھ برادری میں اشتعال پھیل گیا تھا۔

سنیچر کے روز غازی آباد میں نہنگ سکھوں نے اس شخص پر تشدد بھی کیا تھا۔ اس شخص کی شناخت سبحان رنگریز کے طور پر کی گئی ہے۔

ملزم نے دو بار ویڈیو بیانات جاری کر کے اپنے عمل کی معافی بھی مانگی ہے۔

ਇਹ ਵੀ ਪੜ੍ਹੋ-انڈیا میں ’مذہبی ایجنڈے‘ کے تحت غیر مسلموں کے ختنے کروانے کا الزام: ’کوئی صرف ختنہ کروانے سے مسلمان نہیں ہو جاتا‘’نتیش کمار فوری استعفیٰ دیں‘: مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیرِ اعلیٰ کو تنقید کا سامنا’جناح وندے ماترم کے خلاف تھے‘: مودی کی لوک سبھا میں تقریر اور 150 برس پرانے قومی گیت پر تنازع’گوبھی کے کھیت‘ کی وہ تصویر جس نے ہولناک ہندو مسلم فسادات کی یاد تازہ کر دیایف آئی آر میں کیا الزام لگائے گئے ہیں؟

امرتسر پولیس کے پاس درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 13 جنوری کی صبح 11 بج کر 20 منٹ کے قریب پیش آیا اور اس کی شکایت 24 جنوری کو درج کروائی گئی۔

ہرمندر صاحب کے مینیجر راجوندر سنگھ کی جانب سے درج کروائی گئی اس شکایت پر پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 298 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Amritsar Policeامرتسر کے پولیس کمشنر گرپریت سنگھ بھلر نے بتایا کہ وہ غازی آباد کے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ملزم کو امرتسر لانے کے لیے ایک پولیس ٹیم بھی بھیجی جا رہی ہے

ایف آئی آر کے مطابق: ’شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علم میں آیا کہ سبحان رنگریز نام کے ایک آدمی نے گولڈن ٹیمپل کے تالاب میں کُلی کر کے اس کی ویڈیو بنا کر اور پھر اسے وائرل کر کے بے ادبی کی ہے جو نا قابل برداشت ہے۔‘

ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ ’ہرمندر صاحب میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں دکھائی دیتا ہے کہ وہ شخص درشن کیے بغیر ہی احاطے سے باہر چلا گیا۔ اس کا مطلب ہے وہ آیا ہی بے ادبی کی نیت سے تھا۔‘

ایف آئی آر کے مطابق ایس جی پی سی کے علم میں یہ معاملہ 16 جنوری کو آیا۔

ملزم کا اپنے دفاع میں کیا کہنا ہے؟Social Mediaملزم کا کہنا ہے کہ جو کچھ انھوں نے کیا وہ غیر ارادی تھا

سبحان رنگریز نے دو الگ الگ ویڈیوز جاری کر کے اپنے عمل کی معافی مانگی تھی۔ ویڈیو میں اُن کا کہنا ہے کہ جو کچھ انھوں نے کیا وہ غیر ارادی تھا۔

ویڈیو میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’میں گولڈن ٹیمپل گیا، جہاں جانے کی مجھے بچپن سے خواہش تھی۔ مجھے وہاں کے آداب کا علم نہ تھا۔ میں نے تالاب کے پانی سے وضو کیا اور غلطی سے میرے مںھ سے نکلا پانی تالاب میں جا گرا۔ میں اس پر اپنے سکھ بھائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور وہاں آ کر بھی معذرت کروں گا۔ میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔‘

اس کے بعد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبحان رنگریز ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے پہلے کیا کہا تھا؟Ravinder Singh Robin/BBCشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکریٹری کلونت سنگھ منن

گذشتہ ہفتے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکریٹری کلونت سنگھ منن نے کہا تھا: ’یہ بات سیوا داروں کے علم میں نہیں آئی ہو گی کیوں کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو یہاں کے ادب آداب کا علم نہیں ہوتا۔‘

فوٹیج کی مزید جانچ پڑتال کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یقینی بنایا ہے کہ سکیورٹی سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی غلطی نہ کرے۔‘

’آٹھ سال سے بالی ووڈ میں کام نہیں ملا‘: اے آر رحمان کے شکوے نے فلم انڈسٹری میں فرقہ واریت پر بحث چھیڑ دیپالک پنیر کی ’تیز بو‘ پر اعتراض: امریکی یونیورسٹی کی انڈین طلبہ کو دو لاکھ ڈالر کی ادائیگیچھ ٹن سونا لوٹنے سے مندر کی تباہی تک: محمود غزنوی کے سومناتھ پر حملے کی کہانی’تاریخ کا بدلہ‘: اجیت ڈوول کا متنازع بیان جسے انڈیا کے بعد پاکستان میں بھی تنقید کا سامنا ہے’مودی جی ممبئی سازش والوں کو پاکستان سے اٹھوائیں، کیا آپ ٹرمپ سے کم ہیں‘: اویسی کے بیان پر ردعمل ’پہلے ایشیا کپ کی ٹرافی اُٹھوا لیں‘’ہر طرف موت اور تباہی تھی‘: جب آپریشن بلیو سٹار کے بعد تعفن زدہ لاشیں ’شراب پلا کر اٹھوائی گئیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More