راکھی ساونت خانہ کعبہ میں رو پڑیں٬ مگر متھیرا کی تنقید

اُردو وائر  |  Aug 30, 2023

راکھی ساونت ایک مقبول بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو اپنی بے باک اور متنازعہ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ گزشتہ سال راکھی راکھی ساونت اور عادل خان درانی شادی کے بندھن میں بندھے لیکن جلد ہی راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے انہیں چھوڑ دیا۔

راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ عادل خان درانی نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور ان سے بھاری رقم بھی لی۔ راکھی نے اس پر اپنی ذاتی ویڈیوز فروخت کا بھی الزام لگایا۔ راکھی اور عادل کی لڑائی نے اب ایک بدصورت رخ اختیار کر لیا ہے۔

تاہم اب معروف بھارتی اداکارہ عمرہ کے سفر پر ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے عادل خان درانی سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا۔ ان کا اسلامی نام فاطمہ ہے۔ راکھی ساونت نے خانہ کعبہ سے کئی تصاویر کی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

راکھی ساونت کی اس وقت ایک ریل ٹک ٹاک پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنے سابق شوہر عادل خان درانی کو اسے دھوکہ دینے اور اس کی زندگی برباد کرنے پر کوس رہی ہیں۔ وہ مکہ مکرمہ میں انصاف کی دعا کر رہی ہیں۔ وہ خانہ کعبہ کے سامنے رو رہی ہیں۔

تاہم مشہور پاکستانی میزبان متھیرا نے اسے صرف ایک ڈرامہ قرار دے رہی ہیں٬ متھیرا کہنا ہے کہ راکھی ساونت ایک ڈرامہ کر رہی ہیں جو کہ ﷲ کے گھر میں اچھا نہیں ہے۔ برائے مہربانی ﷲ تعالیٰ کے گھر کی عزت قائم رکھیں-

یاد رہے کہ کرن اشفاق حسین ڈار نے راکھی ساونت کی تعریف کی تھی۔ کئی دوسرے مسلمان بھی عمرہ کرنے پر راکھی ساونت کی تعریف کر رہے ہیں۔ وہ راکھی ساونت کی ذہنی سکون کے لیے بھی دعا کر رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More