فلسظینیوں کا ڈیٹا چوری، مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر اسرائیلی فوج کے خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز تک رسائی بلاک کر دی ہے۔

کمپنی کے مطابق اسرائیلی یونٹ نے مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ اور ڈیٹا پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون ریکارڈز اور ذاتی معلومات اکٹھی کیں جو کمپنی کی پالیسیوں اور شرائط کی خلاف ورزی ہے۔

مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ اسرائیلی فوج کا خفیہ یونٹ 8200 فلسطینیوں کی جاسوسی اور نگرانی کے لیے مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی استعمال کر رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے مقام، نقل و حرکت اور ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر کے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینی حقوق کی خلاف ورزی پر براہِ راست پابندی عائد کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More