بہت ہو چکا، اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

ہماری ویب  |  Sep 26, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے مغربی کنارے کو ضم کرنے کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے یہ سلسلہ رکنا چاہیے میں اسرائیل کو مغربی کنارہ ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے بھی براہ راست بات ہو چکی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل کے انضمامی منصوبے کے مخالف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکام نے حالیہ دنوں میں عندیہ دیا تھا کہ حکومت مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے اقدامات کر سکتی ہے تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ ایسا کسی صورت نہیں ہوگا کیونکہ یہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی کہا کہ صدر ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی ہے اور توقع ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں جلد پیش رفت ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More