حکومت نے محکموں سے خریداری کرنے والے اداروں کی فہرست طلب کرلی

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (کے پی پی آر اے) نے صوبے کے تمام انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت محکموں اور اداروں کی تفصیلی فہرست فراہم کریں جو خریداری کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

یہ اقدام خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2012 اور متعلقہ رولز میں مجوزہ ترامیم کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے تاکہ قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جاسکے۔ تمام انتظامی سیکریٹریز کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق پروکیورنگ انٹیٹی میں وہ تمام محکمے، سرکاری دفاتر، بورڈز، کمیشنز، کونسلز، نیم خودمختار یا خودمختار ادارے شامل ہیں جو حکومت کی ملکیت یا کنٹرول میں ہیں۔

کے پی پی آر اے نے کہا ہے کہ صوبے میں خریداری کے موجودہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں درکار ترامیم کا عمل جاری ہے اور اس مقصد کے لیے عملی مشکلات کو سمجھنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو ممکن بنانے کے لیے درست اور مکمل ڈیٹا ناگزیر ہے۔

خط میں زور دیا گیا ہے کہ ہر محکمہ جلد از جلد اپنے ماتحت خریداری کرنے والے اداروں کی جامع فہرست اتھارٹی کو فراہم کرے تاکہ آئندہ قانونی اصلاحات زمینی حقائق کے مطابق بنائی جاسکیں اور تمام اداروں کی آپریشنل ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More