ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس: حسن زاہد کی ضمانت کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

ہماری ویب  |  Sep 13, 2025

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سمعیہ حجاب کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج بھی مؤخر ہوگئی۔

ملزم کی جانب سے دونوں زیرِ سماعت مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود چوہدری کی عدالت میں مقرر تھیں۔ مدعیہ سمعیہ حجاب عدالت میں پیش نہ ہو سکیں جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمعیہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح ہوچکی ہے اور متاثرہ خاتون آئندہ سماعت پر عدالت میں صلح نامہ اور بیانِ حلفی جمع کروائیں گی۔ آج سماعت نہ ہونے کے باعث صلح نامہ ریکارڈ پر نہیں لایا جا سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More