شادی سے انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور۔۔ سامعہ حجاب نے کس پر اغوا اور تشدد کا الزام عائد کردیا؟

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر معروف شخصیت سامعہ حجاب، جسے عوامی حلقوں میں "رشتہ پکا لڑکی" کہا جاتا ہے، نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں لاہور کے رہائشی حسن زاہد نے ہراساں کیا، گھر کے باہر سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور شادی کی تجویز مسترد کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ حسن زاہد ان کے گھر کے باہر آیا اور زبردستی انہیں گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، اس دوران انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تاحال ملزم حسن زاہد کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے، شفاف تحقیقات کے بعد ہی حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More