دارالحکومت میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس،بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

اسلام آباد میں کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹس اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ایکسائز ٹیموں نے زیرو پوائنٹ، فیض آباد، ایف سیون، ایف سکس اور جی 14 سمیت مختلف مقامات پر چیکنگ کی اور 156 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

کالے اور رنگین شیشوں کے ساتھ ساتھ فینسی نمبر پلیٹس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 150 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری بھی کی گئی۔

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس جمع کروائیں اور صرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے منظور شدہ نمبر پلیٹس استعمال کریں تاکہ مستقبل میں کارروائی اور بھاری جرمانوں سے بچ سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More