سندھ میں بھی سیلاب کا خدشہ: وفاق نے حفاظتی بندوں کی تفصیلات طلب کر لیں

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کےلیے بندوں کی صورتحال پر وفاقی حکومت متحرک ہو گئی۔ فیڈرل فلڈ کمیشن نے سیکریٹری آبپاشی سندھ کو خط لکھا جس میں حفاظتی بندوں سے متعلق جوابات طلب کر لیے ہیں۔

خط میں کمیشن نے استفسار کیا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے بندوں کی لمبائی، اونچائی اور چوڑائی کتنی ہے؟

خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ حفاظتی بندوں کا ڈھلوان کس نوعیت کا ہے اور اب تک ان پر کتنے کٹ لگائے گئے ہیں؟ مزید یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کٹ کہاں سے لگائے گئے اور حفاظتی بندوں میں شگاف پڑنے کی تاریخ کیا ہے؟

وفاقی ادارے نےہدایت کی ہے کہ بندوں کی تعمیر اور مرمت کی تاریخ فراہم کی جائے اور بندوں کے شیپ فائل بھی دیے جائیں تاکہ گلوبل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ان کی درست نشاندہی ہو سکے۔

فیڈرل فلڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ معلومات فوری طور پردیے جائیں تاکہ ہنگامی فنڈز جاری کیے جا سکیں اور جہاں بند کمزور ہوں وہاں فوری طور پر مرمت و مضبوطی کے لیے انتظامات کیے جائیں تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں حفاظتی بند دباؤ برداشت کر سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More