بیجنگ: پاکستان اور چین مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھائیں گے

ہماری ویب  |  Sep 01, 2025

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بیجنگ میں ہونگتا سیکیورٹیز کے چیئرمین جنگ فینگ سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حالیہ دنوں میں عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں نمایاں بہتری کی ہے جن میں موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں مستحکم آوٹ لک اور اسی طرح فچ اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز میں بھی مستحکم آؤٹ لک اپ گریڈ شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون بڑھانے، مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے اور چینی و عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی اصلاحاتی ایجنڈے پر پُرعزم ہے اور چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ہم مل ایسے مواقع پیدا کر سکتے ہیں جو دونوں ممالک کی معیشت کو مضبوط اور مالیاتی تعاون کو مزید گہرا کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More