بلوچستان میں انٹیلیجنس آپریشن، کالعدم بی ایل اے کا نیٹ ورک بے نقاب

ہماری ویب  |  Aug 30, 2025

حساس اداروں نے پروفیسر عثمان قاضی اور میر خان لہڑی کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر مربوط انٹیلیجنس آپریشن کر کے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو اب تک طلبہ یا جبری طور پر لاپتہ افراد کے طور پر پیش کیا جاتا رہا تاہم تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ کالعدم بی ایل اے کی مجید بریگیڈ سے وابستہ خودکش حملہ آور تھے اور ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے سیٹلائٹ فونز اور تھُرایا کال ریکارڈز نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے ان کے براہِ راست رابطے کو بھی ثابت کر دیا۔

انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق کے مطابق گرفتار دہشتگرد بلوچستان میں دو بڑے خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ آپریشن کے دوران ملنے والی یو ایس بی فائلز اور سیٹ آئی پیز لاگز سے فنڈنگ اور تربیت کے ذرائع بے نقاب ہوئے اور اس کے ساتھ پورے کمانڈ چین کا سراغ بھی حاصل کر لیا گیا۔

یہی نوجوان بعد میں بی وائی سی نامی تنظیم کے "جبری گمشدگی" پوسٹرز پر انسانی حقوق کے مظلوم چہروں کے طور پر پیش کیے گئے جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح ایک ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ذریعے دہشتگردی کو سیاسی مظلومیت کے پردے میں چھپانے کی کوشش کی جاتی رہی۔

اس آپریشن کے بعد ریاست نے ایک بار پھر واضح پیغام دیا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے اس نیٹ ورک کی کمر توڑ دی گئی ہے اور کالعدم بی ایل اے اور را کا گٹھ جوڑ مزید کسی پردے میں چھپا نہیں رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More