پکنک کے لئے ہاکس بے پر آئے 3 نوجوان ڈوپ گئے۔۔ ریسکیو آپریشن جاری

ہماری ویب  |  Aug 23, 2025

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں منوڑہ روڈ پر ہٹ نمبر این-40 کے قریب تین نوجوان سمندر میں ڈوب گئے۔ پکنک منانے آئے یہ دوست ناظم آباد کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

ریسکیو اداروں کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 18 سالہ حسنین کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم 17 سالہ بلال ولد عمران کی لاش سمندر سے برآمد کی گئی۔ تیسرا نوجوان، 20 سالہ شہاب ولد اول باز، تاحال لاپتہ ہے اور ایدھی بحری سروس کی ٹیم اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

حادثے نے ساحل پر موجود دیگر افراد کو بھی افسردہ کر دیا، اور ایک خوشگوار دن لمحوں میں سوگوار ماحول میں بدل گیا۔ ریسکیو حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے بغیر سمندر میں نہ اتریں اور محفوظ حدود کا خیال رکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More