بھارتی اداکارہ نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔۔ شدید محبت کے باوجود ببرک شاہ نے شیبا سے شادی کیوں نہیں کی؟

ہماری ویب  |  Aug 20, 2025

"میری ملاقات بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری سے فلم تڑپ کے سیٹ پر ہوئی۔ وہیں سے ہمارا تعلق شروع ہوا۔ میں اس وقت شادی شدہ نہیں تھا، اور شیبا مجھ سے محبت کرنے لگی۔ کچھ مہینے ہم لِو اِن ریلیشن شپ میں بھی رہے۔ وہ اسلام قبول کرنے کے قریب تھی اور مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ مگر اُس کی خواہش تھی کہ میں ہمیشہ کے لیے بھارت میں رہ جاؤں، جو میرے لیے ممکن نہیں تھا۔ اسی لیے میں نے شادی نہیں کی اور واپس پاکستان آ گیا۔"

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ اپنی بے باک اور کھری باتوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ شوبز فیملی سے تعلق رکھنے والے ببرک شاہ نے حال ہی میں پروگرام سنو تو سہی میں اپنی نجی زندگی کے دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے پہلی بار کھل کر بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری کے ساتھ اپنے افیئر کے بارے میں بتایا۔

ببرک شاہ کے مطابق یہ رشتہ اُس وقت پروان چڑھا جب وہ ایک انڈ و پاک مشترکہ فلم پر کام کر رہے تھے۔ اسی دوران شیبا بھاکری ان کی محبت میں گرفتار ہوئیں اور دونوں کے درمیان ایک قریبی تعلق قائم ہو گیا۔ اداکار نے بتایا کہ وہ کئی بار بھارت گئے اور چند ماہ تک ایک ساتھ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیبا بھاکری نے ان سے شادی کے لیے اسلام قبول کرنے کا بھی ارادہ کیا تھا، مگر اُن کی خواہش تھی کہ بابرک شاہ ہمیشہ بھارت میں رہیں۔ یہی وہ فیصلہ تھا جو ببرک شاہ کے لیے ناقابلِ قبول ثابت ہوا اور نتیجہ یہ نکلا کہ یہ رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More