خیبرپختونخوا میں بارش و طغیانی ، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی و لاپتہ

ہماری ویب  |  Aug 15, 2025

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور ندی نالوں میں طغیانی سے 16 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ دیر، باجوڑ اور ایبٹ آباد میں شدید بارش کے باعث مکانات منہدم ہونے کے واقعات پیش آئے۔

ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جن میں خواتین و بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے ملبے سے 7 افراد کو نکال لیا جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلع باجوڑ کے جبراڑئی اور سلارزئی میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے سے 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جب کہ مقامی ذرائع کے مطابق 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More