ہماری ویب | Aug 12, 2025
ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں جمع کرانے کے لیے لایا گیا قیدی گیٹ سے ہی فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم جاوید کی جیل میں نئی آمد تھی، فرار قیدی ملیر جیل کا نہیں تھا اسے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس چوری کے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں جمع کرانے لائی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس نے قیدی کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا تھا، ملزم جیل کے گیٹ پر ہی پولیس کے چنگل سے فرار ہوا، اہلکاروں کی غفلت کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More