حادثے کے بعد ڈمپر جلانے کے الزام میں مزید 6 ملزمان زیرحراست

ہماری ویب  |  Aug 12, 2025

راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپر جلانے کے الزام میں پولیس نے مزید 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے پولیس کا کریک ڈائون دوسرے روز بھی جاری رہا، پولیس ذرائع کے مطابق اس وقت 20 افراد زیر حراست ہیں، پولیس نے دو روز میں 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد چند افراد کو رہا کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالیہ گرفتاریاں یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئی ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے، زیر حراست ملزمان فیڈرل بی ایریا بلاک 16، 17، 18 اور گلشن امین کے رہائشی ہیں، پولیس کے مطابق شواہد نہ ملنے پر پکڑے گئے افراد کو رہا کردیا جائے گا بصورت دیگر ملزمان کو درج مقدمات میں نامزد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پولیس نے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ دیگر شواہد بھی جمع کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More