کراچی: لیاری میں فائرنگ ، ڈاکٹر قتل

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

کراچی کےعلاقے لیاری بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جس کی شناخت ڈاکٹر لعل کے نام سے کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر لعل اپنی گاڑی میں لیاری ایکسپریس وے پر چڑھ رہے تھے کہ عقب سے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

واقعے میں ڈاکٹر لعل موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More