شیرافضل مروت کے ساتھ کھڑی تھی آئندہ بھی ساتھ ہوں، شاندانہ گلزار

ہماری ویب  |  Aug 11, 2025

پاکستان تحریک انصاف رہنما شاندانہ گلزار نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت لوگوں کو تحریک کے لیے نکال سکتے ہیں، شیرافضل مروت کیساتھ پہلے بھی کھڑی تھی آئندہ بھی ان کیساتھ ہوں۔

شیر افضل ایسے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلے جب سب انڈر گراؤنڈ تھے، شیرافضل مروت کے ساتھ پہلے بھی کھڑی تھی آئندہ بھی ان کے ساتھ ہوں، بانی پی ٹی آئی نے جیل سے صوبائی حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو میں آپریشن کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی آپریشن کی اجازت نہیں دے گی، اس کے باوجود اگر صوبے میں آپریشن ہوتا ہے تو آپ سمجھ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ورکر کو پارٹی ڈسپلن میں آنا ہوگا، جو ایم این اے، ایم پی اے، سینیٹر بنا تو اپنی مرضی سے بنا اگر کوئی کہتا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی پر احسان کررہے ہیں تو کوئی احسان نہیں کررہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More