منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام ، 24 ارب کی منشیات پکڑی گئی

ہماری ویب  |  Aug 06, 2025

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات (ساؤتھ زون) اور پاک بحریہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 24.28 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے بین الاقوامی پانیوں سے اسمگلنگ کے ذریعے کُنڈ ملیر کے ساحلی علاقے میں چھپائی گئی منشیات کو خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے برآمد کیا۔

ضبط شدہ اشیاء میں 8000 بوتلیں غیر ملکی شراب اور بیئر، 600 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، 200 کلو گرام آئس (میتھ ایمفیٹامائن) شامل ہیں۔

برآمد شدہ منشیات عالمی منڈی میں 24.28 ارب روپے سے زائد مالیت رکھتی ہے جو حالیہ برسوں میں کسی بھی ادارے کی سب سے بڑی ضبطی شمار کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More