ربڑ کے گدوں پر سوتی ہیں اور۔۔ ارب پتی امبانی خاندان کون سی خاص گائے گا دودھ پیتا ہے؟ دلچسپ حقائق

ہماری ویب  |  Aug 05, 2025

بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار مکیش امبانی کے طرزِ زندگی کا تذکرہ آئے تو ذہن میں عموماً شاہانہ طرز زندگی اور پرتعیش اشیاء کا خیال آتا ہے۔ تاہم، حالیہ رپورٹ میں ان کے روزمرہ استعمال کی ایک ایسی چیز کا انکشاف ہوا ہے جس کی قیمت سن کر بہت سے لوگ حیران رہ گئے۔

اتنی کم قیمت میں دودھ منگوایا کہاں سے جاتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی اور ان کا پورا خاندان جس دودھ کا روزانہ استعمال کرتا ہے، وہ عام بھارتی گھروں میں پینے والے دودھ سے چند گنا بہتر معیار کا ضرور ہے، مگر قیمت کے اعتبار سے کوئی ناقابلِ یقین بات نہیں۔ یہ دودھ 152 روپے فی لیٹر کے حساب سے آتا ہے۔ امبانی خاندان یہ دودھ بھارت کے شہر پونے سے منگواتا ہے، جہاں ہولسٹین فریزین نسل کی گائیں ایک مخصوص ڈیری فارم میں پرورش پاتی ہیں۔

گائیوں کی ہولسٹین فریزین نسل خاص کیوں؟

یہ گائیں غیر معمولی دیکھ بھال اور جدید سہولیات کے تحت پالی جاتی ہیں۔ ان کے آرام کے لیے ربڑ سے بنے خصوصی بستر موجود ہیں، اور پینے کے لیے انہیں آر او فلٹر شدہ پانی دیا جاتا ہے۔ ان کی غذا اور ماحول کو اتنا متوازن رکھا جاتا ہے کہ وہ روزانہ 25 سے 30 لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو کسی بھی عام گائے سے کہیں زیادہ ہے۔ بہترین حالات میں یہ گائیں سالانہ 15 ہزار لیٹر سے زائد دودھ بھی دے سکتی ہیں۔

دودھ میں غذائیت

ہولسٹین فریزین گائے کا دودھ صرف مقدار میں زیادہ نہیں بلکہ غذائیت کے لحاظ سے بھی خاص ہے۔ یہ A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین کے ساتھ پروٹین، ضروری چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، میکرونیوٹرینٹس اور مائیکرونیوٹرینٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

تو اگرچہ 152 روپے سن کر لگتا ہے کہ یہ عام قیمت کا دودھ ہے، لیکن درحقیقت یہ ایک ایسے پریمیم معیار کا دودھ ہے جسے حاصل کرنے کے لیے پورا نظام اعلیٰ سطح پر کام کر رہا ہے۔ مکیش امبانی کی طرح، یہ خاندان شاید ہر چیز پر پیسہ نہ لٹاتا ہو لیکن معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More