پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ برقرار ہےکاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔
ایک موقع پر انڈیکس 1139 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 142,174 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 141,034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔