گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Aug 01, 2025

"فیروز خان کا پہلا پروجیکٹ میرے ساتھ تھا، اُس کی تربیت بھی میں نے کی، اور وہ جو آج ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ سب میری دی ہوئی گائیڈنس کا نتیجہ ہے"

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اور دبنگ اداکار شمعون عباسی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فیروز خان، جو آج ایک اسٹار بن چکے ہیں، ان کے کیریئر کی ابتدا میں ان ہی کے زیرِ تربیت تھے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران جب ان سے سابقہ اہلیہ حمائمہ ملک کے بھائی اور اداکار فیروز خان سے تعلق پر سوال ہوا تو شمعون نے بے ساختہ بتایا کہ ان کے اور فیروز کے درمیان ہمیشہ عزت و محبت کا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف فیروز خان کو پہلے پروجیکٹ میں موقع دیا بلکہ اداکاری کے گہرے نکات سکھائے، کرداروں کی نوعیت کو سمجھایا اور کردار سے جذبات کیسے نکالنے ہیں، یہ سب کچھ سکھایا۔

شمعون عباسی نے مزید بتایا کہ فیروز نے "اینگری ینگ مین" جیسا کردار سب سے پہلے انہی کے ایک ڈرامے میں ادا کیا، اور وہیں سے اس کی شناخت بننے لگی۔ بعد ازاں، شمعون عباسی نے فیروز کو "ذہین" اور "محنتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ ایک اسٹار ہے اور اس کے مداح اس کی موجودگی کو سچ میں محسوس کرتے ہیں۔

فلم اکھاڑا کی شوٹنگ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب فیروز نے کئی دنوں تک ان سے بات نہیں کی۔ شمعون نے بتایا کہ وہ سمجھ گئے کہ رشتہ ختم ہونے کے باعث فیروز تھوڑا جھجھک رہا تھا۔ "میں نے خود جا کر اُسے گلے لگایا اور کہا کہ میں آج بھی اُسے وہی مانتا ہوں جو پہلے دن ۔

اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے شمعون نے جذباتی ہو کر بتایا کہ فیروز کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ وہ اُن سے محبت کرتا تھا اور کبھی نہیں چاہتا تھا کہ ان کی اور حمائمہ کی راہیں جدا ہوں۔ لیکن، جیسا کہ انہوں نے کہا، "جو قسمت میں لکھا ہو، اُسے کوئی بدل نہیں سکتا" شمعون عباسی کے اس اعتراف نے نہ صرف ان کے بڑپن کی عکاسی کی بلکہ شوبز دنیا میں رشتوں اور سیکھنے سکھانے کے عمل کو ایک خوبصورت پہلو کے طور پر سامنے لایا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More