ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے کے بعد انڈیا نے سیمی فائنل میں بھی پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انڈیا چیمپئنز نے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل نہ کھیلنے کا انتخاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے دستبرادر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔‘
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا مزید کہنا تھا کہ ’انڈیا کے دسبردار ہونے پاکستان کے ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے فیصلوں کا ٹورنامنٹ احترام کرتا ہے۔‘
’انڈیا کے سیمی فائنل سے دستبردار ہو جانے کے بعد پاکستان نے باقاعدہ طور پر فائنل کے لیے کولیفائی کر لیا ہے۔‘
یاد رہے کہ انگلینڈ میں جاری ڈبلیو سی ایل کے سیمی فائنل میں منگل کو ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر انڈیا نے رسائی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب ایونٹ کے سپانسرز میں سے ایک ’ایزی مائی ٹرپ‘ پہلے ہی انڈیا اور پاکستان کے سیمی فائنل سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر چکا ہے۔
Semi - Finals Update ! pic.twitter.com/lTmh3j0sSP
— World Championship Of Legends (@WclLeague) July 30, 2025
بارڈر کی دونوں اطراف سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انڈیا اور پاکستان کے سیمی فائنل پر ملے جُلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ایکس صارف ویک لندن نے انڈیا کے پاکستان کے خلاف سیمی فائنل نہ کھیلنے کی ایک خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے کسی اقدام کا کوئی امکان نہیں، اگر انڈین ٹیم کے کھلاڑی ایسا کرنے کا سوچیں گے بھی تو انہیں مالی طور پر بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘
There is absolutely NO CHANCE of this happening. The ex players will be financially boycotted if they even think about ithttps://t.co/MUqQnIOwrT
— Vik London (@viklondon13) July 30, 2025
وجے نے سیمی فائنل کا بائیکاٹ کرنے والے سپانسر کو جواب میں لکھا کہ ’آپ نو قائم شدہ کاروباروں کے لیے ایک زبردست کیس سٹڈی ہیں، وطن پرستی صرف تب ہی نہیں دکھانا ہوتی جب آپ کو یہ محسوس ہو کہ آپ اس سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘
Yours should be a good case study for aspiring businessmen - whenever there is an outrage in @X @XCorpIndia you showcase yourself your business, be it Maldives, Turkey, Azerbaijan and now the WCL. Sorry, your patriotism advertisement is actually an Erosion of Critical Thinking,…
— vijay (@Vic_Vij) July 30, 2025
صارف عرفان نے لکھا کہ ’پاکستان سیدھا فائنل میں جائے گا کیونکہ انڈیا میچ ہی نہیں کھلیے گا۔‘
Jaani Pakistan seedha finals mein jaega kyun k India match nahi khelega
— Irfan (@IrfanHur1) July 29, 2025
ڈاکٹر فہیم احمد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان بس شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت کو یقینی بنائے، انڈیا خود بخود دوبارہ اپنے دیش بھگتی والے بیانیے پر آجائے گا۔‘
Pakistan should ensure that @SAfridiOfficial is in the playing eleven. And then India should stand by it's deshbhakti stance
— Dr. Faheem Ahmad (@dr_faheemahmad) July 29, 2025
محمد زبیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری قوم کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ’ایزی ٹرپ‘ اور ’نشان پٹی‘ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کو سپانسر کر رہی ہے۔‘
In solidarity with our nation, @EaseMyTrip @nishantpitti has sponsored World Championship of Legends league. https://t.co/ZC3stKB19U pic.twitter.com/CR6M7Pu8fX
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) July 11, 2025