کلاؤڈ برسٹ کے بعد ناران میں ریسکیو آپریشن، سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ہماری ویب  |  Jul 26, 2025

ناران میں جھیل سیف الملوک جانے والی مرکزی شاہراہ کلاؤڈ برسٹ کے باعث بند ہو گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں گاڑیاں اور سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ صورت حال کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فوری ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد کی نگرانی میں کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ٹورازم پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 500 سے زائد سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری نے فوری ملبہ ہٹا کر راستہ کلیئر کیا، جس کے بعد 117 سے زائد جیپوں کے لیے جھیل سیف الملوک کا راستہ بحال کر دیا گیا۔

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت صوبے میں آنے والے سیاحوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہا ہے اور ہر ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے سیاحوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر سیاحتی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More