دودھ کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ

اُردو وائر  |  Aug 30, 2023

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے ڈیری فارمرز نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد شہر بھر میں دودھ 150 سے 180 روپے جبکہ دہی180 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ڈیری فارم مالکان نے اس اضافے کا سارا ملبہ پیٹرول بجلی سمیت جانوروں کی مہنگی خوراک پر ڈال دیا ہے۔

دوکانداراروں کا کہنا ہے کہ انہیں چونکہ چارہ اور ٹرانسپورٹ کا خرچہ زیادہ ادا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے وہ دودھ کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More