موبائل فونز کی مارکیٹ میں مقامی کمپنیوں کا حصہ 94 فیصد تک پہنچ گیا

ہماری ویب  |  Jul 04, 2025

پاکستان کی موبائل فونز کی مارکیٹ میں 100 موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں تو اس میں 94 موبائل فونز ایسے ہوتے ہیں جو مقامی طور پر مینوفیکچر یا اسمبل ہوئے ہوتے ہیں۔ ملکی معیشت اور مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مقامی طور پر موبائل فونز کی تیاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے صرف 2 ماہ کے دوران مقامی کمپنیوں نے 48 لاکھ موبائل فونز تیار کیے جو گزشتہ سال کے اپریل اور مئی 2024 کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہیں، گزشتہ سال ان مہینوں میں 46 لاکھ موبائل فونز تیار ہوئے تھے۔ مقامی موبائل فونز کی تیاری میں جہاں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ایک پریشان کن بات یہ بھی ہے کہ فروخت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا مئی کے 11 ماہ کا جائزہ لیا جائے تو اس دوران مقامی طور پر تیار کردہ 2 کروڑ 60 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے یعنی اس دوران 8 فیصد کم موبائل فونز فروخت ہوئے۔ اسی طرح جنوری تا مئی 2025 کے 5 ماہ کا جائزہ لیا جائے تو اس دوران بھی گزشتہ سال کے پہلے 5 ماہ کے مقابلے میں مقامی تیار کردہ موبائل فونز کی فروخت میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی موبائل فونز کی فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ شہریوں کی قوت خرید میں کمی ہے جبکہ دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ کوئی خاص نئے ماڈل بھی متعارف نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے فروخت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کا م اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ جنوری تا مئی مجموعی طور پر 1کروڑ20 لاکھ مقامی تیار کردہ موبائل فونز فروخت ہوئے جس میں 54 فیصد 2G جب کہ 46 فیصد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔ پاکستانی موبائل انڈسٹری کے لیے مثبت پیش رفت یہ ہے کہ پاکستان میں موبائل فونز کی مارکیٹ کا 94 فیصد حصہ مقامی تیار کردہ موبائل فونز نے حاصل کرلیا ہے جس کا اگر گزشتہ پانچ سال یعنی سال 2000 سے 2024 سے موازنہ کیا جائے تو مقامی تیار کردہ موبائل فونز کی فروخت مجموعی موبائل فونز فروخت کا 77 فیصد تھے اور اگر 2016 تا 2024 سے موازنہ کیا جائے تو مقامی تیار کردہ موبائل فونز کی فروخت کا مجموعی موبائل فونز فروخت میں حصہ 77 فیصد تھا یعنی گزشتہ پانچ ماہ کے جو اعداد و شمار آئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ جب 100 موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں تو اس میں 94 موبائل فونز مقامی تیار کردہ موبائل فونز ہوتے ہیں۔

کس کمپنی کے موبائل فونز کی فروخت کتنی ہے ؟

اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ INFENIX موبائل فروخت ہوئے ہیں INFENIX کے گزشتہ پانچ ماہ میں 13 لاکھ 40 ہزار موبائل فونز فروخت ہوئے دوسرے نمبر پر VGO TEL کمپنی ہے جس کے موبائل فونز کی فروخت 13 لاکھ 30 ہزار رہی۔ اسی طرح VIVO کے 9 لاکھ 70 ہزار موبائل فونز فروخت ہوئے، سام سنگ کے 6 لاکھ 70 ہزار موبائل فونز فروخت ہوئے۔ xiaom iکے 6 لاکھ 50 ہزار، جی فائیو کے 6 لاکھ 50 ہزار ، ٹیکنو کے 6 لاکھ 20 ہزار ، نوکیا کے 5 لاکھ 20 ہزار اور کیو موبائل کے 5 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More