وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ سرکاری ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔
ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشنر ز کو تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کے برابر رقم منہا کرنے کی شرط پر پنشن وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
حکومت کے اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد صدر سیکریٹریٹ، وزیراعظم سیکریٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکریٹریٹ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
قبل ازیں وزارت خزانہ نے دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والوں کو تنخواہ یا پنشن لینے کا اختیار دیتے ہوئے دونوں ایک ساتھ حاصل کرنے سے روکا گیا تھا۔