ہماری ویب | Jun 25, 2025
کراچی میں ایم 9 موٹر وے پر جمالی پل کے قریب نوابشاہ سے آنے والی نجی ایمبولینس کو حادثہ پیش آیا جس میں ایمبولینس روڈ سے اتر کر گڑھے میں گر گئی.
حادثے کے نتیجے میں مریض جاں بحق اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ایمبولینس نوابشاہ سے مریض کو لے کر کراچی آئی تھی، جاں بحق ہونے والا شخص مریض ہے جس کی شناخت 50 سالہ علی محمد کے نام سے ہوئی جب کہ زخمیوں میں 26 سالہ سوگدار ، 45 سالہ مینا اور 20 سالہ وقار شامل ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More