یوٹوبر رجب بٹ بڑی مصیبت میں پھنس گئے، وجہ کیا بنی؟

سچ ٹی وی  |  Jul 16, 2025

لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

رجب بٹ کیخلاف درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے دائر کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویڈیو میں رجب بٹ نے صحابہ کی شان میں توہین آمیز الفاظ کہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے سے رجوع کیا تاہم مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ عدالت این سی سی آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کاروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رجب بٹ کو مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

اس متنازع ویڈیو کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر جہاز میں سفر کے دوران ایک اور اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ’اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جاکر ہونا‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More