حکومت نے مرغی کے چوزے پر بھی 10 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا، شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے

ہماری ویب  |  Jun 25, 2025

حکومت اپنے اخراجات کم نہیں کرسکتی، حالیہ بجٹ میں کوئی ریفارمز نہیں ہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بجٹ کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔

انھوں نے کہا شوگر ملز مالکان کا حکومت سے کسی نہ کسی سطح پر تعلق ہے،رواں مالی سال ساڑھ سات لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی ۔

ٹیکس کے نظام پر انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس کا نظام انصاف پرمبنی نہیں ہے، موجودہ ٹیکس نظام لوگوں کو ٹیکس چوری پرمجبور کررہا ہے، پاکستان میں ساٹھ فیصد ٹیکس کمپنیوں سے لے رہے ہیں تو کمپنی کس طرح گروتھ کریگی، ٹیکس نظام ایسا ہوجس کے نیٹ میں سب آجائیں ۔

پریس کانفرنس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل بھی موجود تھے، ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی آڑ میں یہ وہ سارے کام کررہے ہیں جو ان کو کرنے ہیں، غریب کی تنخواہ بڑھانے پر آئی ایم ایف یاد آجاتا ہے،ایم پی ایز ایم این ایز کی تنخوا بڑھاتے وقت آئی ایم ایف یاد نہیں آتا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More