ہماری ویب | Jun 23, 2025
لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے 8مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 9 مئی واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت میں متعلقہ حکام پیش ہوئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں دہشت گردی، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More