3 بچوں کا باپ تھا۔۔ پانی کی موٹر سے شہری کی جان کیسے چلی گئی؟ افسوس ناک واقعہ

ہماری ویب  |  Jun 18, 2025

کراچی کے علاقے محمود آباد منظور کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تین بچوں کے والد، 40 سالہ عامر جدون عرف "ٹھوسہ" گھریلو ضرورت کے لیے پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

حادثہ سیکٹر سی، عیدگاہ چوک کے قریب واقع خان زادہ بلڈنگ کے عقب میں پیش آیا، جہاں وہ روزمرہ کے معمول کے کام میں مصروف تھے۔ اس دوران پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے ان کی لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔

چھیپا کے ترجمان کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عامر جدون کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تھا۔ وہ دو بیٹوں اور ایک بیٹی کے باپ تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرحوم کے اہلِ خانہ نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے میت اپنے ساتھ لے لی۔ عامر کی نماز جنازہ ان کے گھر کے قریب القُبا مسجد میں عصر کے بعد ادا کی گئی، جہاں رشتہ داروں اور محلے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں انہیں شیرشاہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، جہاں فضاء غم سے بوجھل اور ہر آنکھ نم تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More