ہماری ویب | Jun 18, 2025
شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوتے ہی بدھ کی سہ پہر سے گرمی میں کمی واقع ہوگئی۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں آج سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں، 25 سے 30کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ شام تک ان ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
جواد میمن کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے تاہم گرمی کی شدت 40 سے 44 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ کئی روز سے شہر میں جاری گرم موسم کی شدت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ آج مطلع ابر آلود رہے گا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More