عثمان مختار کی والدہ ماضی کی مشہور اداکارہ نکلیں

اُردو وائر  |  Aug 30, 2023

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ہدایت کار عثمان مختار نے والدہ کے لیے مداحوں سے ان کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے- عثمان مختار کی والدہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں-

ان کی والدہ درحقیقت 60 اور 70 دہائی کی فلموں کی مشہور اداکارہ ناصرہ بیگم ہیں جنہوں نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا-

تاہم اب ناصرہ بیگم کے بیٹے یعنی عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ آئی سی یو میں ہیں، اگر آپ سب اپنے مصروف دن میں سے ان کے لئے کچھ وقت نکال کر ان کے لئے دعا کر سکیں تو فرق پڑے گا، ناصرہ (والدہ) خوش ہوں گی اور آپ کی مقروض رہیں گی، شکریہ‘۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More