روس خطے میں امن کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: صدر مملکت

سچ ٹی وی  |  Jun 11, 2025

صدر پاکستان آصف علی زرداری نےروس کے 35 ویں قومی دن پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون، اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط بڑھے ہیں۔

اعلٰی سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے، پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی  طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے،ہمارے پاس تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور عوامی روابط میں شراکت داری کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اور تعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔پاکستان روس دوستی زندہ باد۔۔!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More