ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Jun 02, 2025

"میری ماں دنیا سے رخصت ہو گئیں اور میں اُن کا چہرہ بھی آخری بار نہیں دیکھ سکا۔ میں پاکستان آنا چاہتا تھا، ویزا اپلائی کیا لیکن انکار ہو گیا۔ میں اپنی ماں کا جنازہ صرف واٹس ایپ ویڈیو کال پر دیکھ پایا۔ اُس دن میری دنیا ختم ہو گئی۔"

بھارت میں مقیم نامور گلوکار عدنان سمیع کا ایک حالیہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، جس میں وہ اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ لمحے کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ جذبات سے بھرے اس لمحے میں عدنان سمیع نے انکشاف کیا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ اُن کے جنازے میں جسمانی طور پر شریک نہ ہو سکے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی والدہ کی تدفین میں شامل ہو سکیں، لیکن درخواست رد کر دی گئی۔ اور یوں، وہ اپنی ماں کے جنازے میں شریک ہونے کے بجائے موبائل فون پر لائیو ویڈیو کال کے ذریعے اُس سفرِ آخرت کا منظر دیکھنے پر مجبور ہو گئے۔

انٹرویو میں جب وہ یہ لمحہ بیان کر رہے تھے، تو ان کی آواز میں واضح کپکپاہٹ تھی اور ان کی نم آنکھیں اس دکھ کی شدت کو عیاں کر رہی تھیں۔

یاد رہے کہ عدنان سمیع نے 7 اکتوبر 2024 کو اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا:

"انتہائی غم اور دکھ کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ میری پیاری ماں اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اُن کی محبت، مسکراہٹ اور روشنی ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔"

عدنان سمیع نے دعا کی اپیل کے ساتھ یہ التجا بھی کی تھی کہ اللہ اُن کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ عدنان سمیع نے چند سال پہلے بھارتی شہرت حاصل کرلی تھی جس کے بعد وہ کئی بار پاکستان مخالف بیانات دیتے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More