ماں بیٹی ابھی تک بھارتی فلمیں دیکھ رہی ہیں۔۔ فضا علی کو بیٹی کی روتی دھوتی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ! دیکھیں

ہماری ویب  |  May 27, 2025

"آپ اب بھی بالی وڈ فلمیں دیکھ رہی ہیں؟ ہمیں ان کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔"

"بھارتی اداکار تو کبھی پاکستانی مواد کو سراہتے نہیں، ہم کیوں ان کی فلمیں دیکھ رہے ہیں؟"

"معصوم کشمیریوں پر بمباری کے بعد بھی یہ فلمیں؟ حیران کن!"

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جہاں دونوں ممالک میں تناؤ کی فضا قائم ہے، وہیں پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ فضا علی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک بھارتی فلم دیکھنے پر آڑے ہاتھوں لی جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی دس سالہ بیٹی "اگنی پت" فلم کا جذباتی منظر دیکھ کر آبدیدہ ہو جاتی ہے۔ فضا نے پوسٹ میں لکھا، "یہ کوئی اداکاری نہیں، بلکہ میری بیٹی کے دل میں موجود ہمدردی کی جھلک ہے، جو کسی بھی دردناک لمحے پر بے ساختہ آنکھوں سے بہہ نکلتی ہے۔"

تاہم، یہ جذباتی لمحہ فضا کے لیے سوشل میڈیا پر ہمدردی کے بجائے طوفان بن کر آیا۔ صارفین نے نہ صرف اس عمل کو ناپسند کیا بلکہ شدید نکتہ چینی بھی کی کہ ایسے وقت میں جب بھارت پاکستانی فنکاروں کو اپنے مواد سے نکال رہا ہے، ایک پاکستانی اداکارہ کا بھارتی فلم دیکھنا قومی غیرت کے خلاف ہے۔

کچھ نے کہا کہ بھارتی فلمساز پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کی تصاویر اور گانے حذف کر چکے ہیں، جبکہ ہم اب بھی ان کے سینما کو سراہتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More