لیپ ٹاپ چارجرکا اے سی اڈاپٹر کس طرح سے کام کرتا ہے؟

سچ ٹی وی  |  May 27, 2025

لیپ ٹاپ کا استعمال اب بہت زیادہ عام ہے کیونکہ اسے کسی بھی جگہ ساتھ لے جایا جاسکتا ہے اور کہیں بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔

مگر فون کے اڈاپٹر کے برعکس لیپ ٹاپ چارجرز کافی وزنی اور بڑے ہوتے ہیں۔ ویسے تو اب کچھ نئے لیپ ٹاپس میں چھوٹے اڈاپٹرز بھی استعمال ہو رہے ہیں مگر بیشتر ماڈلز کے چارجرز کی کیبل کے وسط میں ایک سیاہ رنگ کی بھاری اینٹ جیسی ڈبیا لگی ہوتی ہے۔

اس اینٹ کو اے سی اڈاپٹر کہا جاتا ہے جو کہ اے سی کرنٹ کو ڈی سی کرنٹ میں تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کی بیشتر برقی مصنوعات کے برعکس لیپ ٹاپس ڈی سی کرنٹ پر کام کرتے ہیں۔

مختلف کمپنیوں کے لیپ ٹاپس میں اے سی اڈاپٹر کی ساخت اور حجم مختلف ہوسکتا ہے مگر کام ایک ہی ہوتا ہے۔ یہ اڈاپٹر گھر کی بجلی کو لیپ ٹاپ کے استعمال کے قابل توانائی میں تبدیل کرتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ ان کی بدولت لیپ ٹاپس کو درست ٹائپ کا کرنٹ دستیاب ہوتا ہے۔

جب لیپ ٹاپ اڈاپٹر اے سی کرنٹ کو ڈی سی میں تبدیل کرتے ہیں تو کچھ توانائی حرارت کی شکل میں خارج ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لیپ ٹاپ چارجر اکثر بہت گرم محسوس ہوتے ہیں، خاص طور پر اس وقت اگر ان کو کافی دیر تک استعمال کیا جائے۔

یہی وجہ ہے کہ چارجر کو استعمال کرتے ہوئے ایسی جگہ رکھنا چاہیے جہاں ہوا کا بہاؤ بہترین ہو تاکہ حرارت آسانی سے خارج ہو جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More