اردو نیوز | May 23, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن پاکستان کی مسلح افواج کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں اننگز بریک کے دوران افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی اس موقعے پر سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کچھ دیر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ بھی دیکھا۔تقریب کے میزبان حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کیا جاتا ہے۔’آج کا یہ پہلا دن پاکستان کی بری فوج کے نام ہے، دوسرا دن پاکستانی بحریہ جبکہ تیسرا دن پاکستانی فضائیہ کے نام ہوگا۔‘تقریب میں ساحر علی بگا اور دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More