پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں

اردو نیوز  |  May 23, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 30 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر دیا ہے۔

بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں 209 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ سلمان علی آغا 44، راسی وینڈر ڈوسن 35، کپتان شاداب خان 16، عماد وسیم پانچ، غازی غوری چار، سلمان ارشاد دو، جیمز نیشم ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بین ڈوارشوئس ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ایلکس ہیلز اور اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عثمان طارق نے تین، محمد عامر، فہیم اشرف، محمد وسیم نے دو، دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنیش چندی مل 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Usman Tariq causing all the chaos in the middle. #HBLPSLX | #ApnaXHai | #QGvIU pic.twitter.com/bAH4hAthCJ

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 21, 2025

ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 45، فن ایلن 41، ایوشکا فرنینڈو 32، رائلی روسو 16، سعود شکیل 12، حسن نواز چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد وسیم ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈوارشوس اور سلمان ارشاد نے دو، دو جبکہ عماد وسیم اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

جمعرات کو پی ایس ایل کے ایلمینیٹر ون میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز لاہور ہی میں آمنے سامنے ہوں گے۔

ایلمینیٹر ون کی فاتح ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ 23 مئی کو ایلمینیٹر ٹو میں مد مقابل ہوں گی جبکہ ایلمینیٹر ٹو کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 25 مئی کو پی ایس ایل 10 کا فائنل کھیلے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیوناس میچ میں شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، محمد غازی غوری، بین ڈوارشوئس، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، راسی وینڈر ڈوسن، عماد وسیم، نسیم شاہ اور سلمان ارشاد اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیوناس میچ میں سعود شکیل، ابرار احمد، حسن نواز، دنیش چندی مل، ایوشکا فرنینڈو، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم جونیئر، فہیم اشرف، عثمان طارق اور فن ایلن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More