یہ باتیں بول کر کب تک خود کو ذلیل کرو گے۔۔ ثنا خان کو بھارت سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑ گیا ! مشی خان سمیت صارفین نے بھی شیشہ دکھا دیا

ہماری ویب  |  May 14, 2025

"یہی محبت والے ڈائیلاگ بول بول کر ہم بار بار رسوا ہوتے ہیں!"

"جب بھارت کے اداکار اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں، تو تمہیں بھی اپنی قوم کا ساتھ دینا چاہیے!"

"امن کا پرچار تب تک خوبصورت لگتا ہے، جب تک آپ مظلوم کی طرف ہوں، ظالم کی نہیں!"

"فنکار بھی انسان ہوتے ہیں، ضمیر بھی رکھتے ہیں، اگر کچھ غلط ہے تو بولنا چاہیے!"

پاکستانی اداکارہ ثناء نواز کا ایک انٹرویو کلپ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لیکن جس نرمی اور امن پسندی سے وہ بولیں، وہی ان کے خلاف ردعمل کا سبب بن گئی۔

ثناء نے کہا: "فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، وہ دلوں کو جوڑتے ہیں، نفرت نہیں پھیلاتے۔ مگر جب وطن کی بات ہو، تو سب سے پہلے میرا ملک!"

یہ جملے اداکاری سے بھرپور، مگر نیت سے سچے تھے۔ وہ کہنا چاہ رہی تھیں کہ فنکار لڑنے نہیں آتے، وہ صرف محبت کے پل بناتے ہیں۔

تاہم، وطن پر حملوں، شہادتوں اور بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں یہ بیان کئی پاکستانیوں کو ناپسند آیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ "جب دشمن گولہ برسائے، تو فنکاروں کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔" کچھ نے کہا: "یہ وقت امن کی بات کرنے کا نہیں، اپنے ملک کے ساتھ کھڑا ہونے کا ہے۔"

یاد رہے کہ ثناء نواز بھارت میں فلم ’قافلہ’ کے ذریعے اپنی موجودگی درج کرا چکی ہیں۔ مگر آج جب وہ سرحد پار کے امن کا پیغام دے رہی ہیں، تب انہیں "نرم مؤقف" رکھنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

ماضی کی اداکارہ مشی خان نے بھی ثنا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر فنکار واقعی سرحدوں سے آزاد ہوتے تو آپ دنیا بھر میں بغیر پاسپورٹ کے گھوم رہیں ہوتیں؟ کیوں امیگریشن قوانین مانتی ہیں؟ پاسپورٹ کی لائن میں لگتی ہیں؟ پھر کیسے کہہ سکتی ہیں کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں؟ یہ پرانے، گھسے پٹے بیانیے اب مت دہرائیں، آپکا مقصد محبت پھیلانا ہے ٹھیک، مگر جب آپ کے ملک کی خودمختاری پر بات ہو تب آپ کو واضح موقف اپنانا چاہیے، یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کا ملک آپ سے وفاداری مانگتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More